ابنا: آیت اللہ ناصر مکارم شیرازی نے پاکستان میں شیعہ کشی کو نہایت المناک قرار دیتے ہوئے اس سانحوں پر عالمی برادری کی خاموشی کو مزید المناک قرار دیا۔
آیت اللہ ناصر مکارم شیرازی نے کہا کہ حکومت پاکستان کو شیعہ کشی میں ملوث عناصر کو کیفر کردار تک پہنچانے میں کوتاہی نہیں کرنی چاہیے ۔
انہوں نے حکومت پاکستان اور عالمی برادری سے اپیل کی کہ شیعہ مسلمانوں کے قتل عام میں ملوث افراد کو جلد از جلد گرفتار کر کے سزا دلوائيں۔
یاد رہے کہ پاکستان کے شمالی علاقے گلگت بلتستان میں گذشتہ منگل کو دہشت گردوں نے چار بسوں سے مسافروں کو اتار کر ان کے شناختی کارڈ چیک کرنے کے بعد اٹھارہ افراد کو گولی مار دی تھی۔ اس وحشیانہ دہشت گردی میں اٹھارہ افراد شہید اور سات زحمی ہوئے تھے۔ اسلامی جمہوریہ ایران نے اس دہشت گردانہ واقعہ کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔........
/169